مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ القسام بریگیڈ نے دعوی کیا ہے کہ خان یونس کے مشرق میں واقع سرحدی علاقے میں ایک اسرائیلی ٹینک کو پہلے سے نصب شدہ بم کے ذریعے تباہ کیا گیا، جس کے بعد اس مقام پر مارٹر گولے داغے گئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کے قریب نیریم کے علاقے میں ایک فوجی ڈرون گر گیا، تاہم اسرائیلی حکام نے دعوی کیا کہ اس حادثے سے کسی قسم کی حساس معلومات کے افشا ہونے کا خطرہ نہیں ہے۔
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق یہ دو ہفتوں کے اندر دوسرا موقع ہے جب نیریم کے علاقے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ڈرون گر گیا ہے۔