سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ صہیونی سیاسی اور دفاعی حکام کا استعفی غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی شکست کا ایک اور واضح ثبوت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ میں اسرائیلی حکومت کی شکست کا ایک اور واضح ثبوت اعلی صہیونی حکام کا استعفی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر غزہ میں مقاومت کو شکست ہوتی تو اسلام کو نقصان پہنچتا۔ صہیونی حکومت کے خلاف مقاومت کی فتح سے اسلام کامیاب ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دشمن کے سامنے کبھی عقب نشینی نہیں کی اور کسی بھی موڑ پر ناکام نہیں ہوئے۔ ہم دشمن کی اقتصادی پابندیوں یا اس کی عسکری دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ حالیہ واقعات نے یہ ثابت کیا کہ حق کو ہمیشہ باطل پر غلبہ حاصل ہوتا ہے۔

جنرل سلامی نے حماس اور اسلامی جہاد کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ غزہ میں وسیع تباہی کے باوجود اسرائیلی دشمن پر غالب آئے۔ غزہ کے میدان جنگ میں وہی لوگ فتح یاب ہوئے جن کے اعصاب مضبوط رہے۔

غزہ کی جنگ کے بعد اسرائیلی فوجی حکام کے استعفوں کا ذکر کرتے ہوئے میجر جنرل سلامی نے اسے غزہ جنگ میں صیہونیوں کی شکست کا واضح ثبوت قرار دیا۔