مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران کے زمینی دستے خطرات اور چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں۔
جنرل حسین سلامی نے "پیامبر اعظم ۱۹" دفاعی مشقوں کے دوران انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران کے مختلف دستے خطے کی نئی صورتحال کے ساتھ خود کو کیسے ہم آہنگ کر رہے ہیں۔
انہوں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ غزہ میں دشمن کو فضائی برتری حاصل ہے لیکن وہ زمینی جنگ میں دشمن پوری طرح ناکام ہیں۔ غزہ کے عوام محدود ہتھیاروں کے ساتھ دشمن کو ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔
جنرل سلامی نے مزید کہا کہ اگر صہیونی فورسز فضائی حملوں کے ذریعے جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہی ہیں لیکن اس کے باوجود حزب اللہ کی دفاعی طاقت ختم نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی جنگ کا حتمی فیصلہ زمینی فوج کی طاقت سے ہوتا ہے اور زمینی جنگ ہی فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہے۔