صہیونی جنگی طیاروں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان پر حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود تل ابیب مسلسل اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کو نشانہ بنا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے ایک علاقے پر بمباری کی ہے۔

صہیونی ذرائع کا دعوی ہے کہ اس حملے کے دوران ایک اسلحہ بردار قافلے کو نشانہ بنایا گیا جو مبینہ طور پر ہتھیار منتقل کر رہا تھا۔

صہیونی حکومت کی جارحیت اور جنگ بندی کی خلاف ورزی پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔  فرانس، جو کے معاہدے کے فریقین کے درمیان ثالثی اور نگرانی کے فرائض انجام دے رہا ہے، اسرائیل کی غیر قانونی کارروائیوں کو تسلیم کرنے کے باوجود محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہے۔

فرانسیسی وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی 300 شکایتیں موصول ہوئی ہیں تاہم جنوبی لبنان میں جنگ بندی اب بھی برقرار ہے۔