مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فورسز کی جانب سے غزہ میں حماس کے پاس یرغمال صہیونی کو چھڑانے کی کوشش کے دوران یرغمالی اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔
صیہونی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک آپریشن کے دوران حماس کی قید میں موجود اپنے ایک قیدی، ساہر باروخ کو آزاد کرانے کی کوشش کی لیکن یہ آپریشن ناکام رہا۔ اس دوران اسرائیلی فوجیوں اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں ساہر باروخ ہلاک ہو گیا۔ تاہم، صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ اسرائیلی فوجیوں کی گولی سے مارا گیا یا حماس کے جنگجوؤں کی۔
تل ابیب امید کر رہا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت اپنے 100 سے زائد قیدیوں کو فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کروا سکے گا۔
واضح رہے کہ صیہونی انٹیلیجنس اداروں کے اندازوں کے مطابق ان قیدیوں میں کم از کم 50 افراد اب بھی زندہ ہیں۔