مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے صہیونی حکومت اور حماس کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہورہی ہے۔
صہیونی چینل کان نے کہا ہے کہ صلح کے معاہدے کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صہیونی خواتین، عمررسیدہ اور بیمار قیدیوں کو حماس کی قید سے رہا کیا جائے گا جس کے بدلے میں صہیونی حکومت سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گی۔
اس حوالے سے دو مہینوں پر مشتمل جنگ بندی کی جائے گی۔
دوسری طرف حماس نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ خلیل الحیہ کی سربراہی میں حماس کا وفد قاہرہ سے واپس آگیا ہے جہاں مصر کے اعلی حکام سے ملاقات ہوگئی اور قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں مذاکرات ہوئے۔
حماس نے غزہ میں جنگ بندی اور صہیونی قبضے کے خاتمے کی امید ظاہر کی ہے۔