مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران غزہ میں ہر طرح کے مظالم اور جارحیت کے باوجود اسرائیلی فوج اپنے اہداف کے حصول میں ناکام ہوگئی ہے۔
صہیونی فوجی ترجمان ڈینیل ہاگری نے اعتراف کیا ہے کہ فوج کو حماس کے پاس موجود یرغمالیوں کو رہائی دلوانے میں مکمل شکست ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ ہماری فوج اور چھے یرغمالیوں کے درمیان صرف 120 میٹر کا فاصلہ تھا۔ خان یونسن میں ہماری فوج نے اس مقام پر بمباری کی جہاں یرغمالیوں کو رکھا گیا تھا۔
ترجمان نے یرغمالیوں کی ہلاکت میں صہیونی فوج کی غلطی کی طرف اشارہ کیے بغیر کہا کہ شاید حماس نے چھے یرغمالیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک یرغمالی ایتای سفیرسکی کی لاش غزہ کے جنوب سے برامد کی گئی ہے۔ ان کو حماس نے زندہ گرفتار کرنے کے بعد غزہ منتقل کردیا تھا۔