مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان آج صبح سے جنگ بندی ہوئی ہے۔
خطے کے لئے امریکی خصوصی نمائندے عاموس ہوکشتائن نے کہا ہے کہ لبنان میں مستقل بنیادوں پر جنگ بندی ہوئی ہے اور صہیونی حکومت کی جارحیت ختم ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں چاہتے ہیں کہ 2006 کی جنگ کے واقعات تکرار ہوجائیں۔ جنگ بندی کی تمام شقوں پر علمدرامد ہونا چاہئے۔
ہوکشتائن نے امید ظاہر کی کہ جنگ بندی کے نتیجے میں خطے میں جاری کئی دہائیوں پر مشتمل کشیدگی ختم ہوجائے گی
امریکی نمائندے نے کہا کہ لبنانی جنگ بندی کی حمایت کرے گی اور بین الاقوامی امن فوج یونیفل صہیونی فورسز کی عقب نشینی اور لبنانی فوج کی تعییناتی کے عمل کی نگرانی کرے گی۔