مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے صہیونی فوجی مراکز اور تنصیبات پر شدید میزائل حملے کیے ہیں۔
صہیونی فوج کے ریڈیو نے کہا ہے کہ کل صبح سے آج تک لبنان سے 340 راکٹ، میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔ حزب اللہ کے حملوں کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
حزب اللہ کے میزائل اور راکٹ تل ابیب تک پہنچ گئے ہیں جس کی وجہ سے خطرے کے سائرن بجائے گئے اور شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کا حکم دیا گیا۔
مقبوضہ علاقوں میں ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 7 زخمی ہسپتال میں داخل کیے جاچکے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
صہیونی چینل 12 نے کہ اہے کہ فضائیہ کا دفاعی نظام حزب اللہ کے راکٹوں اور میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔
نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حزب اللہ نے حالیہ مہینوں کے دوران اپنے حملوں کی شدت میں بہت اضافہ کیا ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے۔