مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ کے شمالی علاقوں پر مسلسل حملے کررہی ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال پر صہیونی حکومت نے ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی حملے میں ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر حسام ابوصفیہ زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ صہیونی ڈرون طیاروں نے ہسپتال کے جنریٹر نظام اور توانائی کے ذخائر پر بھی حملہ کیا ہے۔
علاوہ ازین شمالی غزہ کے شہر بیت لاہیا میں بھی کئی مقامات پر صہیونی فورسز نے حملہ کیا ہے۔
دوسری طرف جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس کے ہسپتال الامل پر بھی صہیونی فضائیہ نے بمباری کی ہے۔