رہبر معظم نے ایکس پر عبرانی زبان میں ایک پیغام میں کہا ہے کہ صہیونی دہشت گرد نیٹ ورک کے تمام سرغنوں پر مقدمہ چلایا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عبرانی زبان میں پیغام میں صہیونی جنایت کاروں کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے عبرانی زبان میں کہا ہے کہ صہیونی دہشت گرد نیٹ ورک کے تمام سرغنوں کے خلاف مقدمہ چلاکر ان کا تعاقب کیا جائے۔

یاد رہے کہ چند روز پہلے ہیگ میں عالمی عدالت نے صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یووا گیلانت کے خلاف مقدمے کی سماعت کے بعد کہا ہے کہ ملزمان نے غزہ میں شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور بھوک اور قحطی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔

عدالت نے دونوں ملزمان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔