مہر خبررساں ایجنسی الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے حزب اللہ صہیونی تنصیبات اور فوجی مراکز پر مسلسل حملے کررہی ہے۔
حزب اللہ نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی لبنانی کے سرحدی علاقے میں مجاہدین نے مارٹر گولوں سے حملہ کرکے صہیونی فوج کا ایک میرکاوا ٹینک تباہ کردیا ہے۔ ٹینک میں موجود فوجی بھی موقع پر ہلاک ہوگئے ہیں۔
بیان میں کہا ہے کہ تنظیم نے صہیونی قصبے خیام کے جنوب میں بھی صہیونی فوج پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے دشمن کو بھاری نقصان ہوا ہے۔
دوسری جانب صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے درجنوں میزائل اور راکٹ داغے ہیں جو مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں گرے ہیں۔
ذرائع کے مطابق الجلیل میں حزب اللہ کے حملوں کی وجہ سے خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔