سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی نے کہا ہے کہ دفاع مقدس کے دوران لشکر اسلام نے ثابت کردیا کہ اسلام کفر کے سامنے کبھی مغلوب نہیں ہوتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ دفاع مقدس کے دوران لشکر اسلام نے ثابت کیا ہے کہ اسلام شرافت کا مذہب ہے جو کبھی کفر کے سامنے نہیں جھکتا ہے۔

امام حسین کیڈٹ کالج میں فرائض منصبی کے انتقال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام تاریک دور میں ظہور ہوا اور روئے زمین کے ایک قابل قدر حصے کو منور کردیا۔ انقلاب اسلامی کے بعد اسلام اور کفر کے درمیان سخت جنگ ہوئی۔ لشکر اسلام نے دفاع مقدس کے دوران ثابت کیا کہ اسلام کبھی کفر سے مغلوب نہیں ہوتا ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ ہم نے خالی ہاتھ دشمن سے مقابلہ کیا اور مختلف میدانوں میں سرخرو ہوئے۔ دفاع مقدس کے بعد بھی جنگ ختم نہ ہوئی بلکہ دشمن نے دیگر شعبوں میں جنگ کا دائرہ پھیلایا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے بچے اور عورتیں اسلام اور ایمان کی طاقت سے مالامال ہیں۔ غزہ والے اس نبرد میں اسلام کے لئے تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔