حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل اور راکٹ حملے کیے ہیں۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہلی مرتبہ حیفا میں صہیونی فضائیہ کے اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ فضائیہ کے اڈے پر میزائل داغے گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے صہیونی فوجی اڈے یعرا پر بھی ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔

دوسری شمالی سرحدوں پر قصبوں کریات شمونہ اور شہر صفد میں حزب اللہ کے حملوں کی وجہ سے خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

اس سے پہلے تنظیم نے ایک اور بیان میں آیلت ھشاحر قصبے پر بھی میزائل حملے کا دعوی کیا تھا۔