جرمنی میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس نے تشدد کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ جرمنی میں صہیونی حکومت کے بدترین مظالم کا شکار فلسطینی عوام کے حق میں عوامی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین غزہ میں جنگ بندی کے حق میں اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔

برلن میں ہونے والے پرامن مظاہرے پر پولیس نے دھاوا بول دیا اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے پر مظاہرین کو زدو کوب کیا۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین نے برلین کے بلاتز لوتبروکا میٹرو اسٹیشن کے باہر اجتماع کیا اور غزہ میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کی۔

فلسطین اور لبنان پر سنگین حملوں کے بعد دنیا بھر میں نتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔

انسانی حقوق کا دم بھرنے والے امریکہ اور یورپی ممالک فلسطینیوں کا قتل عام روکنے کے بجائے صہیونی حکومت کی حمایت کررہے ہیں۔