حزب اللہ نے تل ابیب کے نزدیک صہیونی خصوصی فوجی یونٹ کے مرکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیل پر میزائل حملے میں صہیونی فوج کے خصوصی یونٹ کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔

تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی اور لبنان پر جارحیت کے خلاف ردعمل میں صہیونی حکومت کے خلاف "خیبر آپریشن" جاری ہے۔

بیان کے مطابق مجاہدین نے "لبیک یا نصراللہ" کے نعرے کے تحت تل ابیب کے جنوب مشرق میں واقع صہیونی فوج کے تربیتی اڈے کو خصوصی میزائلوں سے ہدف بنایا ہے۔

تربیتی اڈے "ادام" پر حملہ کامیاب رہا اور مرکز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

دراین اثناء جمعرات کو علی الصبح صہیونی قصبوں یسود ھمعلا، کدمات تسفی اور حستور ھگلیلت پر میزائل حملے کئے گئے ہیں۔ وطی الخیام میں فوجی اڈے پر بھی مارٹر گولے فائر کئے گئے ہیں۔