مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی نے حماس کے سربراہ شہید یحیی السنوار کی یاد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام نے نہایت بہادر اور نڈر رہنما کو کھودیا ہے۔ شہید السنوار کی شخصیت ممتاز تھی۔
کمال خرازی نے کہا کہ شہید السنوار نے حماس اور فلسطین کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ یحیی السنوار کی شہادت سے حماس کے عزم اور حوصلے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ مقاومتی محاذ کی جانب سے غاصب صہیونیوں کے خلاف مزاحمت میں مزید نکھار آئے گا۔
انہوں نے غزہ کی جنگ کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے زندگی اور موت کا مسئلہ درپیش ہے۔ ان کا وجود خطرے میں ہے۔ صہیونی مظالم کی وجہ سے ان زندگی کو خطرات لاحق ہیں لہذا ایسی قوم کبھی بھی مقابلے اور مبارزے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔