مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، نکاراگوئے کے صدر ڈینیئل اورٹیگا نے صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں اقتدار کی کرسی پر براجمان لوگ امریکہ اور یورپ کے سامراجی نمائندے ہیں۔
اورٹیگا نے نتن یاہو کا موازنہ نازی جرمنی کے سابق رہنما ایڈولف ہٹلر سے کیا اور کہا کہ دہشت گردی کی سیاست میں ملوث ہونے کی وجہ سے انہیں شیطان کا بیٹا کہا جاسکتا ہے۔
نکاراگوا کے صدر کے مطابق صیہونی کابینہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کی طرح شہری آبادی کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ انہوں نے کس طرح لوگوں کی زندگیوں اور دنیا کے امن سے کھیلا ہے۔
اورٹیگا نے مزید کہا کہ یہ امریکہ اور یورپ کے حکمران ہیں جو اسرائیل کو مسلح کرنے کے ساتھ اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔