مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کی جانب سے روس کو بیلسٹک میزائل دینے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر یورپ کو اسرائیل کی بلیک میلنگ کا سامنا کرنا ہے تو کوئی اور بہانہ تلاش کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیویارک میں جوزف بوریل اور انریکے مورا کے ساتھ ملاقات کے دوران میں نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان فوجی تعاون کوئی نئی بات نہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا سلسلہ یوکرین کے بحران سے پہلے بھی جاری تھا۔
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک نے صہیونی حکومت کو ہتھیار دئے جو ایران کے خلاف استعمال ہورہے ہیں۔ امریکہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور یورپی ممالک اس میں امریکہ سے تعاون کررہے ہیں۔