مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی اخبار معاریو نے مقاومتی تنظیموں کی جانب سے حالیہ دنوں میں اسرائیلی شہروں پر حملوں میں شدت آنے کے بعد صہیونیوں میں معکوس مہاجرت کی شرح بڑھنے کا انکشاف کیا ہے۔
اخبار نے کہا ہے کہ رواں سال کے شروع سے اب تک ہزار سے زائد صہیونی اسرائیل ترک کرکے اپنے آبائی ممالک کی طرف واپس جاچکے ہیں۔ اس طرح ہر مہینے 2200 صہیونی اسرائیل سے فرار ہورہے ہیں۔
عبرانی اخبار نے مزید کہا ہے کہ ایک صہیونی ادارے کے سروے کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں آباد ایک چوتھائی صہیونی اسرائیل چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب صہیونی چینل کان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد صہیونیوں کے اندر مہاجرت معکوس کی سوچ میں اضافہ واضح ہے۔ گذشتہ سالوں کی نسبت طوفان الاقصی کے بعد اپنے آبائی ممالک کی طرف واپسی کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔