مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اسرائیل پر میزائل حملہ کردیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں شہید اسماعیل ہنیہ، بیروت میں سید حسن نصراللہ اور سپاہ پاسداران انقلاب کے مشیر جنرل نیلفروشان پر صہیونی حملے کے جواب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے اسرائیل کے اندر اہم تنصیبات پر بیلسٹک میزائل حملہ کردیا ہے۔
بیان میں انتباہ کیا ہے کہ اگر صہیونی حکومت کی جانب سے کسی قسم کی غلطی کی گئی تو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے کہا کہ صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدامات کے خلاف ایران کے قانونی، منطقی اور جائز جواب کا مقصد ایرانی شہریوں اور مفادات کو نشانہ بنانے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی خودمختاری پر حملے کا بدلہ لینا تھا۔
اگر صیہونی حکومت نے ردعمل کی حماقت کی تو اگلا جواب زیادہ تباہ کن ہوگا۔
خطے کے ممالک اور صیہونی رجیم کے حامی اپنا حساب الگ کریں ورنہ انہیں بھی بھگتنا پڑے گا۔