مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم تحریک جہاد اسلامی نے صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت عالم اسلام کے لئے بڑا نقصان ہے۔ ہزاروں مجاہدین اس راستے میں تربیت حاصل کرنے کے بعد ان کا راستہ جاری رکھیں گے۔
تنظیم نے مزید کہا ہے کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت سے لبنان، فلسطین اور خطے میں مقاومت مزید مضبوط اور طاقتور ہوگی۔