مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت پر صہیونی حکومت کے شدید حملوں کے بعد سید حسن نصراللہ اور مقاومتی رہنماوں کی سلامتی کے لئے مختلف ممالک میں دعائیہ پروگرام ہورہے ہیں۔
قم مقدس میں حضرت فاطمہ معصومہؑ کے حرم میں رات گئے دعائیہ محفل ہوئی جس میں مومنین اور مقاومتی محاذ کے حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے حدیث کساء کی تلاوت کی اور مقاومت محاذ مخصوصا حزب اللہ کی صہیونی حکومت پر کامیابی کے لئے دعا کی۔