مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں صہیونی حکومت کی جانب سے بیروت میں سائبر حملوں کے بعد لبنانی تنظیم حزب اللہ نے جوابی کاروائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے چند گھنٹے پہلے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے حملوں کے جواب میں تنظیم نے مقبوضہ فلسطین کے چار علاقوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے حملوں کے بعد پانچ صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔
دراین اثناء امریکی چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے لبنانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے سائبر حملوں کے نتیجے میں کئی لبنانی شہری شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لبنان جنگ کی کوئی خواہش نہیں رکھتا ہے تاہم حزب اللہ کو ہم نہیں روک سکتے ہیں۔ صہیونی حکومت کی جانب سے شدید ضربہ لگنے کے بعد حزب اللہ کا جواب حملہ یقینی ہے۔