مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں غزہ میں ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کی یاد میں امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔
امریکی ویب سائٹ آکسیوس کے مطابق امریکہ میں تعیینات صہیونی سفیر نے تقریب میں شرکت کی خواہش ظاہر کی تھی تاہم منتظمین نے ان کی درخواست مسترد کردی۔
منتظمین نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں یرغمالیوں کے گھر والے نتن یاہو کے نمائندے کی تقریر سننا نہیں چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے چند روز پہلے کہا تھا کہ صہیونی حکومت کے مسلسل حملوں کے بعد غزہ میں چھے صہیونی یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں جن میں ایک امریکی شہری بھی شامل ہے۔