مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے ہاتھوں صہیونیوں کی رہائی کے سلسلے میں نتن یاہو حکومت کی کوتاہی اور سستی کے بعد اسرائیلی عوام کے غم و غصے میں اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے صہیونی عوام یرغمالیوں کی رہائی کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔
عبرانی میڈیا کی خبروں کی مطابق تل ابیب میں صہیونی یرغمالیوں کے گھر والوں نے اپنے کندھوں پر تابوت اٹھائے ہوئے تھے۔ 27 علامتی تابوت غزہ میں مرنے والے 27 صہیونی یرغمالیوں کی موت کی طرف اشارہ کرنے کے لئے احتجاج میں لایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نتن یاہو کی جانب سے سیاسی اہداف کے تحت جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر معاہدے سے مسلسل انکار کرنے کے بعد مقبوضہ علاقوں میں ان کے خلاف عوامی مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔