روسی صدر نے اسرائیل کے بارے میں امریکی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امریکی جانبدارانہ رویہ پریشان کن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین حل نہ ہونے کی وجہ سے صہیونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان جنگ ہورہی ہے۔

صدر پوٹن نے امریکی موقف اور پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے فلسطین کے مسئلے پر جانبدارانہ رویہ اختیار کیا ہے۔ اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے میں امریکہ جانبدارانہ رویہ پریشان کن ہے۔