مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےسابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ پاکستان پر اعتماد کرے اور ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرائے۔ امریکہ میں شکاگو یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے سابق پاکستانی صدر نے کہا کہ پاکستانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیان دی ہیں اور وہ اس بات پر ناراض ہیں کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کے لیے امریکہ نے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے دورے کے موقع پر امریکی صدر باراک اوبامہ کا پاکستان کا دورہ نہ کرنے سےظاہر ہوتاہے کہ پاکستان کے بارے میں امریکہ کا رویہ سنجیدہ نہیں ہے۔
پرویز مشرف
پاکستان کے بارے میں امریکہ کا رویہ سنجیدہ نہیں ہے // امریکہ پاکستان کے بارے میں ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرائے
![پاکستان کے بارے میں امریکہ کا رویہ سنجیدہ نہیں ہے // امریکہ پاکستان کے بارے میں ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرائے پاکستان کے بارے میں امریکہ کا رویہ سنجیدہ نہیں ہے // امریکہ پاکستان کے بارے میں ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرائے](https://media.mehrnews.com/old/Larg1/2009/12/493132.jpg)
پاکستان کےسابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ پاکستان پر اعتماد کرے اور ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرائے۔
News ID 1175856
آپ کا تبصرہ