مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم تحریک جہاد اسلامی نے غزہ اور غرب اردن میں صہیونی حکومت کی جارحیت اور مظالم پر عرب ممالک کی خاموشی کی شدید مذمت کی ہے۔
تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی وزیرجنگ کی جانب سے فلسطینیوں کا قلع قمع کرنے کا بیان نسل کشی اور قتل عام کا اظہار ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت اپنے اقدامات کے ذریعے فلسطین مخصوصا کیمپوں کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔
تنظیم نے دشمن صہیونیوں کے مقابلے میں فلسطینی سرزمین اور قوم کا بھرپور دفاع کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔