مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صفر المظفر کی آخری تاریخ کو حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت منائی جاتی ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک اور ایران کے مختلف شہروں اور دیہاتوں سے لوگ اس موقع پر مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے ضریح مبارک پر حاضری دیتے ہیں۔
ایرانی وزیر برائے سڑک اور شہری ترقی فرزانہ صادق نے زائرین کی رفت و آمد کے حوالے سے کہا کہ 30 صفر کو 50 لاکھ افراد نے مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کی۔
انہوں نے کہا کہ شہادت کے موقع پر ایران کے مختلف شہروں سے لوگوں نے کئی دن پہلے پیدل سفر شروع کیا اور 30 صفر کو مشہد پہنچ گئے۔
وزیر نے مزید کہا کہ 80 فیصد زائرین نے اپنی ذاتی گاڑیاں استعمال کیں جبکہ 20 فیصد پیدل یا پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے مشہد پہنچا۔
فرزانہ صادق نے کہا کہ شہادت منانے کے بعد زائرین کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔