غزہ جنگ میں ناکامی کے بعد نتن یاہو کابینہ کے انتہاپسند وزیرخزانہ نے وزیرجنگ گیلانت پر اجلاس کے دوران حملہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف کاروائیوں میں ناکامی کے بعد نتن یاہو کابینہ کے وزراء ایک دوسرے پر ناکامی کا الزام لگارہے ہیں۔

گذشتہ دنوں چھے یرغمالیوں کی موت اور مجاہدین کے ہاتھوں سیکورٹی فورسز کی ہلاکت کے بعد صہیونی عوام میں نتن یاہو کابینہ کے خلاف غم و غصے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز کابینہ کے اجلاس کے دوران انتہا پسند وزیرخزانہ اسموتریچ نے وزیرجنگ گیلانت پر حملہ کردیا۔

اجلاس کے دوران وزیرخزانہ نے گیلانت پر الزام لگایا کہ ان کا موقف اسرائیل کی جنگ میں ناکامی کا باعث بنے گا۔ گیلانت کی بات ماننے کی صورت میں حماس کے اہداف پورے ہوں گے اور ہم جنگ ہار جائیں گے۔

یاد رہے کہ صہیونی کابینہ کی کمزور اور غیر اطمینان بخش کارکردگی کی وجہ سے اسرائیلی لیبر یونین نے مقبوضہ علاقوں میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔