مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی جرائم پیشہ حکومت کسی قانون اور اصول کی پابند نہیں ہے۔ غزہ میں اسکول پر حملہ کرکے دہشت گرد حکومت نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ دنیا کے ممالک کے لئے باعث ننگ و عار ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کے حالیہ جرائم جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ اسلامی جمہوری ایران اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔ مسلمان ممالک کو باہمی اتحاد کے ساتھ اس نسل کشی کو روکنا چاہئے۔
قالیباف نے تاکید کی کہ حماس کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کا خون ایرانی سرزمین پر بہایا گیا ہے لہذا اس کا بدلہ لینا ہمارا دینی اور قومی وظیفہ ہے۔
اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ نے "مردہ باد اسرائیل" کا نعرہ لگایا۔
اسپیکر پارلیمنٹ نے کہا کہ صہیونی انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ ہیں جو طاقت کی زبان ہی سمجھتے ہیں۔ صہیونی حکومت ایران کے جواب کے منتظر رہے۔