مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر لبنانی سرحد کے اندر سے شدید میزائل اور راکٹ حملے ہوئے ہیں۔
صہیونی ذرائع کے مطابق حملوں کے بعد سرحدی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
دوسری جانب صہیونی فوج کے ریڈیو نے کہا ہے کہ بیروت میں حزب اللہ اعلی کمانڈر پر حملے کے بعد حزب اللہ نے سرحدی شہر الجلیل پر درجنوں راکٹ داغے ہیں۔
ریڈیو کے مطابق صہیونی فوج آئرن ڈوم کے ذریعے راکٹوں کو فضا میں تباہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ اب تک الجلیل کے مغربی حصے پر 60 سے زائد راکٹ داغے گئے ہیں۔ اسرائیلی آئرن ڈم سسٹم کے ذریعے بعض راکٹوں کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔