مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج کے سربراہ سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کا یقینی طور جواب دیا جائے گا۔
المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے ایران کی حاکمیت اور خودمختاری کو پامال کیا ہے جس کا سخت جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہید ہنیہ مقاومت کے برجستہ رہنما تھے۔ ان کی شہادت سے مقاومت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
یاد رہے کہ حماس کے سربراہ کو تہران میں صہیونی حکومت نے منگل کی رات شہید کردیا تھا۔ وہ صدر پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران کے دورے پر تھے اور ان کو سفارتی پروٹوکول حاصل تھا۔