مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حکومت کے جارحانہ حملے کے حوالے سے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے وزرائے اعظم کے بیان کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان ممالک کے جانبدارنہ اور غیر معقول موقف کی وجہ سے مشرق وسطی میں جاری کشیدگی میں کمی کے بجائے اس میں شدت آرہی ہے اور صہیونی حکومت کے جنگی جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔
کنعانی نے کہا کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا صہیونی حکومت کو ہتھیار فراہم کرنے کی وجہ سے غزہ کے فلسطینیوں کے قتل عام اور نسل کشی میں عملی طور پر شریک ہیں۔ ان ممالک نے ماضی میں عراق اور افغانستان میں سیاہ کارنامے دکھائے ہیں۔
ترجمان نے ایران کا موقف دہرایا کہ اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے مفادات اور سرحدی حدود کے تحفظ کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔