مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ شام کے مشرقی علاقے میں واقع پر گیس فیلڈ پر قائم امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق مقاومتی گروپوں نے مشرقی شام کے صوبہ دیرالزور میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ کیا ہے۔ حملے کے بعد اڈے کے اندر آگ بھڑک اٹھی ہے۔
اس سے پہلے جمعہ کے دن عراق میں واقع امریکی اڈے عین الاسد پر بھی راکٹ حملے کئے گئے تھے۔
عراقی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا تھا کہ فوجی اڈے کے اندر دو راکٹ پھٹ گئے ہیں۔
غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے بعد خطے کی مقاومتی تنظیمیں امریکی اور صہیونی تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنارہی ہیں۔