مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی حکومت کی جانب سے ایرانی شہری کو پابندیوں کی خلاف ورزی کے جرم میں امریکہ کے حوالے کرنے کے بعد ایرانی وزارت خارجہ نے برطانوی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق برطانوی سفیر سائمن شرکلف کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایرانی شہری کو غیر قانونی طور پر امریکہ کے حوالے کرنے پر احتجاج اور وضاحت طلب کی گئی۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی شہری کی امریکہ کو حوالگی کے بعد تہران اور لندن سفارتی طریقے سے معاملے کی تحقیق کررہے ہیں۔