اجراء کی تاریخ: 21 جولائی 2024 - 10:49

سعودی وزارت دفاع نے یمن پر حملے میں صہیونی حکومت کے ساتھ مشارکت کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے گذشتہ روز یمن پر صہیونی حکومت کے حملے میں شریک ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

روسیا الیوم کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ یمن پر صہیونی حکومت کے حملوں سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کسی بھی ملک کو اپنی فضائی سرحدیں پامال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

اس سے پہلے صہیونی چینل 14 نے خبر دی تھی کہ گذشتہ روز الحدیدہ بندرگاہ پر ہونے والے حملے میں اسرائیل اور سعودی عرب دونوں شریک تھے۔

صہیونی طیاروں نے ہفتے کو یمنی ساحلی شہر الحدیدہ میں تیل کے کنویں پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں آگ لگنے سے کئی بے گناہ شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔