مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی تنظیم انصاراللہ نے تل ابیب پر حملے کو نیٹو کے لئے انتباہ قرار دیا ہے۔
تنظیم کے اعلی رہنما محمد البخیتی نے کہا ہے کہ اسرائیل پر یمنی فوج کے حملوں کا مقصد غزہ میں فلسطینی عوام کا قتل عام روکنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر سناریو پر کام کیا ہے اور اسرائیلی حملوں کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔
دوسری جانب یمن کے وزیراطلاعات فھمی الیوسف نے کہا ہے کہ یمن کے شدید اسرائیل کی شکست پر منتج ہوں گے۔ کل کے حملے نیٹو کے لئے پیغام ہیں کہ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام پر یمن خاموش نہیں رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمن اسرائیل کے اندر گھس حملہ کرے گا اور صہیونی حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجادے گا۔
یاد رہے کہ کل یمنی فوج نے تل ابیب کے حساس علاقے پر "یافا" ڈرون طیارے سے حملہ کیا تھا جس میں کم از کم ایک صہیونی ہلاک اور چھے زخمی ہوگئے تھے۔