مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ تہران حجت الاسلام ابوترابی فرد نے کہا ہے کہ واقعہ عاشورا نے اسلام کو زندہ رکھا اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زحمتیں ضائع ہوجاتیں۔ بنی امیہ اسلام کو اس کے حقیقی راستے سے منحرف کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے آج صبح تل ابیب پر ڈرون حملہ کرکے صہیونیوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔ ریڈار کی نظروں سے بچنے والا ڈرون طیارہ تل ابیب کو مزید نشانہ بنائے گا۔ یمنی مجاہدین نے امریکہ اور اس کی سرپرستی میں دنیا میں ظلم کا بازار گرم کرنے والی طاقتوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی سابق وزیراعظم نے اسرائیلی فوج کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فوجیں تتر بتر ہوگئیں ہیں اور غزہ میں ضروری دفاعی اسلحہ بھی موجود نہیں ہے۔
حجت الاسلام ابوترابی فرد نے کہا کہ غزہ میں صہیونی فوج کے لئے سخت حالات درپیش ہیں۔ شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کے جوانوں نے حملے کرکے صہیونیوں کو منتشر کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے صدارتی انتخابات میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے سیاسی شعور کا مظاہرہ کیا۔ انتخابات پرامن ماحول میں منعقد ہوئے اور زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والوں نے پولنگ اسٹیشنز جاکر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔