مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ ڈینس فرانسس سے ملاقات کی اور فلسطین سمیت مختلف علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران جنرل اسمبلی کے سربراہ نے مشرق وسطی میں قیام امن کے لئے ایران کی کوششوں اور کردار کو سراہا۔
اس موقع پر علی باقری نے فلسطین کے حالات اور صہیونی حکومت کی جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لئے کئے گئے اقدامات کی قدردانی کی۔
انہوں نے غزہ میں صہیونی جرائم کو روکنے کے لئے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا۔
ڈینس فرانسس نے ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کے مقابلے میں اقدامات پر تاکید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس حوالے سے کی جانے والی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔