مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ امریکہ نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے سیاسی مفادات کے تحت ملکوں پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتا ہے اور ملکوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرتا ہے۔
کنعانی نے کہا کہ امریکی یکطرفہ کاروائیاں بین الاقوامی اصولوں اور قوانین سے متصادم ہیں اور اس سے عالمی امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران بھی امریکی غلط پالیسی کا شکار ہے اور کیوبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ اس سلسلے میں امریکی اقدامات کا مقابلہ کرنے میں کیوبا کا ساتھ دیتا ہے۔