اجراء کی تاریخ: 13 جولائی 2024 - 12:30

یمنی فوج نے آبنائے باب المندب میں کشتی پر حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جارحیت کے ردعمل میں بحیرہ احمر میں مزید حملے کئے ہیں۔

المسیرہ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے کاریسالیس کشتی پر آبنائے باب المندب میں پیچیدہ حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے حملے سے پہلے کشتی کو انتباہ کیا تاہم عملے کی جانب سے انتباہ کو نظرانداز کرنے کے بعد کاروائی کی گئی۔

یمنی فوج نے کشتی کو صہیونی حکومت کے ساتھ تجارت کے حوالے سے انتباہ جاری کیا تھا۔

یحیی سریع نے کہا ہے کہ کشتی پر ڈرون اور میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

امریکی اور برطانوی حکام نے واقعے کے حوالے سے اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔