مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے باقاعدہ صدر بننے کا سرکاری حکمنامہ 28 جولائی کو جاری کیا جائے گا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای 28 جولائی کو ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے صدر منتخب ہونے کا باقاعدہ سرکاری حکمنامہ جاری کریں گے۔
اس حوالے سے تہران میں حسینیہ امام خمینی میں تقریب ہوگی جس میں اعلی سرکاری حکام بھی شرکت کریں گے۔