صہیونی فوج نے غزہ میں فضائی اور زمینی حملہ کرکے ہسپتال اور رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صہیونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں ناصر ہسپتال پر بمباری کی جس سے ہسپتال کی عمارت کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب غزہ کے مرکزی علاقے میں البریج کیمپ پر صہیونی فورسز نے علی الصبح توپ خانے کی مدد سے گولہ باری کی۔

درایں اثناء جبالیا میں صہیونی فورسز نے رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

گذشتہ نو مہینوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی فوج کے حملوں میں 38 ہزار فلسطینی شہید اور 87 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ شہداء اور زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔