برطانوی جریدے نے اعتراف کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں تعیینات برطانوی بحری بیڑا یمنی فوج کے حملے روکنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانوی معروف جریدے ٹیلگراف نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں برطانوی بحری بیڑا تعیینات ہونے کے باوجود یمنی فوج آبنائے باب المندب میں کامیاب کاروائیاں کررہی ہے۔ برطانوی بیڑے نے یمنی حملوں کو روکنے میں نہایت کمزور کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اخبار کے مطابق اب تک کوئی برطانوی طیارہ بردار جہاز بحیرہ احمر میں تعیینات نہیں ہوا ہے۔ HMS Diamonds کی واپسی کے بعد HMS Duncan اس کی جگہ لے گا جس کے ساتھ تین چھوٹی کشتیاں بھی روانہ ہوں گی۔

دوسری جانب سے برطانوی سمندری تجارتی کمپنی Dryad Global نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکہ اور برطانیہ کا مقابلہ کرنے کے لئے یمنی فوج نے نئی تیکنیک اختیار کی ہے۔ نئی تیکنیک کے مطابق حملہ آور کشتیوں میں سے دھماکہ خیز مواد کی حامل کشتی کا سراغ لگانا بہت مشکل ہے۔

دراین اثناء امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ نے امریکی طیارہ بردار جہاز آئزن ہاور کی بحیرہ احمر سے ذلت آمیز واپسی کو بحیرہ احمر میں انصاراللہ کی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔