مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت گذشتہ 8 مہینوں سے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف کاروائی کررہی ہے۔ شدید زمینی اور فضائی حملوں کے باوجود صہیونی حکومت اور سیکورٹی فورسز اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام رہی ہیں۔ حماس کے خلاف ناکامی کے بعد صہیونی عوام کا فوج پر سے اعتماد ختم ہورہا ہے۔
اسرائیلی چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی ادارہ برائے داخلی سلامتی کی طرف سے ہونے والے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 15 فیصد صہیونی اسرائیل کو چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔
سروے کے مطابق حماس کا مقابلہ کرنے اور اسرائیلی عوام کو تحفظ دینے کے حوالے سے عوام کا اسرائیلی فوج پر اعتماد ختم ہورہا ہے۔ فقط 12 فیصد صہیونی سمجھتے ہیں کہ غزہ کی جنگ میں اہداف کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔
سروے میں کہا گیا ہے کہ 36 فیصد اسرائیلی سمجھتے ہیں کہ جنگ میں محدود اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں جبکہ 10 فیصد کے مطابق کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے۔