ایران اور تاجکستان کے اعلی حکام نے جیومیٹکس کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نیشنل کارٹوگرافک سنٹر (NCC) کے ڈائریکٹر جنرل علی جاویدانہ اور تاجکستان کی اسٹیٹ کمیٹی برائے لینڈ مینجمنٹ اینڈ جیوڈیسی کے چیئرمین نے تہران میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جس کا مقصد جیومیٹک سائنسز کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

تقریب کے دوران علی جاویدانہ نے کہا کہ یہ ایم او یو دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کو بڑھانے کا ایک اہم موڑ ہے۔    

تاجک اہلکار خواجہ زودہ عارف عاشوری نے معاہدے پر عمل درآمد کے ذریعے دوطرفہ تعاون کی توسیع کو دوطرفہ تعلقات کو مستحکم اور مضبوط بنانے میں ایک اہم قدم قرار دیا۔

ایران میں تاجکستان کے سفیر نظام الدین زوہدی نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ ایران اور تاجکستان جیومیٹک سائنسز اور تکنیکی اور انجینئرنگ کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید تیز کریں گے۔