تیونس کی وزارت سیاحت نے ایران اور عراق کے شہریوں کے لئے ویزے کی شرط ختم کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تیونس نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ ویزے کی شرائط کو مزید آسان کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

تیونس کی وزارت سیاحت کے مطابق ایران اور عراق کے شہریوں کے لئے سیاحتی ویزا فری کردیا ہے۔

وزارت کی ویب سائٹ کے مطابق ایرانی اور عراقی شہری تیونس میں سیاحت کی غرض سے ویزا کے بغیر 15 دن تک رہ سکتے ہیں۔

یہ سہولت رواں مہینے کی 15 تاریخ سے ایران اور عراق کے شہریوں کو مل جائے گی۔

یاد رہے کہ مختلف ممالک اپنے شہریوں کی مختلف ممالک میں رفت و آمد کو آسان بنانے کے لئے ویزے کی شرائط میں نرمی لاتے رہتے ہیں۔ ملکوں کے درمیان معاہدوں میں ویزے شرط ختم کرنے کا بھی معاہدہ کیا جاتا ہے تاکہ شہری آسانی کے ساتھ دوسرے ممالک کا سفر کرسکیں۔