مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے خلیج عدن میں اسرائیل کی تین کشتیوں پر حملے کا دعوی کیا ہے۔
فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ یمنی فوج نے صہیونی بندرگاہوں کی جانب سے حرکت کرنے والی کشتیوں کو خلیج عدن میں نشانہ بنایا ہے۔
یحیی سریع نے کہا کہ اسرائیل کی زیرملکیت کشتی کا نام وربنا ہے جس پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے امریکی فوجی ادارے سینٹکام نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ وربنا کشتی پر دو میزائل لگے ہیں جس کے نتیجے میں کشتی کا کپتان زخمی ہوگیا ہے۔
سینٹکام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کشتی پولینڈ سے تعلق رکھتی ہے۔
یمنی فوج نے غزہ پر صہیونی جارحیت کے جواب میں بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں امریکی اور صہیونی کشتیوں پر حملے شروع کئے ہیں۔ اب تک سینکڑوں کشتیاں یمنی فوج کے حملوں کی وجہ سے اپنا راستہ تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔